Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
29 Rabi Al-Akhar 1446  

افغان مہاجرین کی تعداد پاکستان میں بڑھنے کا امکان

افغانستان سے امریکا اور نیٹو کا انخلاء کے بعد پاکستان میں تشویش...
اپ ڈیٹ 02 جولائ 2021 07:31pm

افغانستان سے امریکا اور نیٹو کا انخلاء کے بعد پاکستان میں تشویش کی لہر محسوس کی جارہی ہے ، افغان مہاجرین کی تعداد میں ممکنہ اضافے کا امکان ہے،اور یہ معاملہ قومی سلامتی اجلاس میں بھی معاملہ زیر بحث آیا۔

ذرائع کے مطابق عسکری قیادت نے معاملے پر جامع پالیسی مرتب کرنے کا کہا ، اجلاس میں ایران ماڈل اپنانے کا بھی مشورہ دیا گیا۔

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں افغانستان سے امریکی انخلاء کے ساتھ ساتھ افغان مہاجرین کا معاملہ بھی زیربحث آیا ،شرکاء نے امریکی اور نیٹو انخلا کے بعد افغان مہاجرین کی تعداد میں ممکنہ اضافے پرتشویش کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق عسکری قیادت نے افغان مہاجرین کی آمد کی صورت میں جامع پالیسی مرتب کرنے کی یقین دہانی کروائی ،

اجلاس میں افغان مہاجرین کیلئے ایرانی ماڈل اپنے کا بھی مشورہ دیا گیا، جس کے تحت افغان مہاجرین کی پاکستان آمد پر خوراک، تعلیم اور دیگر ضروریات متعین کیمپس میں مہیا کی جائیں گی۔