Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
29 Rabi Al-Akhar 1446  

پارلیمانی سلامتی کمیٹی اجلاس، وزیراعظم کی عدم موجودگی کی شکایت

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پالیمانی سلامتی...
شائع 02 جولائ 2021 06:41pm

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پالیمانی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم آتے تو عوام کو پیغام جاتا کہ سیاسی قیادت اکٹھی ہے ۔ آرمی چیف کی موجودگی میں ہم آٹھ گھنٹے بیٹھے رہے خود سے کیوں نہیں بیٹھ سکتے ۔ احسن اقبال نے کہاکہ اگروزیراعظم اپنا منہ بند رکھیں تو امریکہ ،چائنہ تعلقات میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

اسلام آباد میں احسن اقبال کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے حکومت پرکڑی تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں،شہباز شریف نے وزیراعظم کے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں نہ آنے پرکچھ نہیں کہا تھا وزیراعظم آتے تو عوام کو پیغام جاتا کہ سیاسی قیادت اکٹھی ہے ۔ وزیراعظم کے حکم پرشہبازشریف پرایوان میں حملہ کیا گیا تھا ۔ وزیراعظم کمیٹی کے ممبرنہیں لیکن حاضرہوتے تواچھا ہوتا ۔

شاہد خاقان نے کہا کہ آرمی چیف کے ہوتے ہوئے تو ہم آٹھ گھنٹے بیٹھے رہے،بغیرآرمی چیف ہم یہ سب خود کیوں نہیں کرسکتے،سنجیدہ ماحول میں سنجیدہ بات ہوئی، بہتر پالیسی کے لئے پیشرفت ہوئی ۔

احسن اقبال نے کہا کہ اگر وزیراعظم اوروزیرخارجہ اپنے منہ بند رکھیں تو ملک زیادہ بہتر چلے گا۔

لیگی رہنماؤں نے کہا کہ کرپٹ حکومت کی ناقص حکمت عملی کا خمیازہ عوام لوڈ شیڈنگ کی صورت میں برداشت کر رہے ہیں ۔