Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ترسیلات زر کا ملکی معاشی استحکام میں کلیدی کردار ہے، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ترسیلات زر کا ملکی...
شائع 02 جولائ 2021 03:53pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ترسیلات زر کا ملکی معاشی استحکام میں کلیدی کردار ہے،اوورسیز پاکستانیوں کو سہولت دینے کیلئے پرعزم ہیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت ملکی ترسیلات زر میں اضافے کے حوالے سے اجلاس ہوا،جس میں وزیر خزانہ، وزیر اقتصادی امور، مشیر تجارت، معاونین خصوصی اور دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں ترسیلات زر میں اضافے، ملکی معیشت کو مزید مستحکم کرنے کیلئے حکومتی مراعات، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی کامیابی، ملکی برآمدات میں اضافے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ پر تفصیلی غور کیا گیا۔

بریفنگ میں بیرون ملک پاکستانیوں کی سہولت کیلئے "نیشنل ریمٹنس لائلٹی پروگرام اور روشن اپنا گھر سکیم کا اجراء جلد شروع کرنے کا بتایا گیا۔

اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی ملک کا بیش قیمت اثاثہ ہیں ، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر کا ملکی معیشت کے استحکام میں کلیدی کردار ہے، وطن کی تعمیر و ترقی میں حصہ ڈالنے والے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سہولیات اور مراعات فراہمی کیلئے حکومت پرعزم ہے۔

وزیراعظم نے اوورسیز پاکستانیوں کو ترسیلات زر کے ضمن میں مزید مراعات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مفصل و منظم منصوبہ بندی کی جائے۔

وزیرِ اعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی ملاقات

اسلام آباد:وزیرِ اعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ملاقات کی ہے۔

شہر قائد کی تعمیر و ترقی کیلئے اسلام آباد میں آج حکمران جماعت کی بڑی بیٹھک ہوئی ہے، وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ملاقات کی۔

ملاقات میں سندھ میں وفاق کی طرف سے جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت پر گفتگو ہوئی۔

اس کے علاوہ ملاقات میں تحریکِ انصاف کی آئندہ تنظیم سازی کے لائحہ عمل پر بھی بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں سینیٹر سیف اللہ نیازی، رکن قومی اسمبلی عامر محمود کیانی اور اشرف قریشی بھی ملاقات میں شریک تھے۔

pm imran khan

economy

overseas Pakistanis

اسلام آباد

remittance