Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

قومی سلامتی کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن ایک پیج پر

اسلام آباد:قومی سلامتی کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن ایک پیج پر...
شائع 02 جولائ 2021 01:28pm

اسلام آباد:قومی سلامتی کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن ایک پیج پر نظر آئی،مسلم لیگ ن کے صدرشہباز شریف اورچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری سمیت شرکاء نے اپنانکتہ نظرپیش کیاجبکہ اپوزیشن نے وزیر اعظم عمران خان کی عدم شرکت کا شکوہ بھی کیا۔

قومی سلامتی کے امورپر اسپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت 8گھنٹے کی طویل بیٹھک لگی، پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں سیاسی اقابرین اورعسکری قیادت شریک ہوئی۔

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ افغان امن عمل میں ذمہ دارانہ کردارادا کیا افغان دھڑوں اورمتحارب گروپوں میں مذاکرات کی راہ ہموار کی، افغانیوں کی حقیقی نمائندہ حکومت کا ہرسطح پرخیرمقدم کریں گے جبکہ سیاسی قائدین نے بھی چیلنجز پرنقطہ نظر پیش کیا۔

اجلاس میں بریفنگ کے دوران سوال اورجواب کا سیشن بھی رہا اورعسکری قیادت نے سیاسی قائدین کی جانب سے اٹھائے گئے سوالوں کے جوابات بھی دیئے ۔

حکومت اور اپوزیشن ہوئی یک زبان ہوئی، اپوزیشن اراکین نے بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ قومی سلامتی پر ہم سب ایک ہیں، اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کی عدم شرکت پر بھی سوالات اٹھائے ۔

اجلاس کے بعد عشائیے کا بھی انتظام کیا گیا جس میں آرمی چیف ،ڈی جی آئی ایس آئی اورڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی شرکت کی ،جہاں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف سے بھی بات چیت ہوئی، رانا ثنا اللہ اور رانا تنویر بھی گفتگو میں شریک تھے تاہم بلاول بھٹو عشائیہ میں شریک نہیں ہوئے۔

Bilawal Bhutto

Shehbaz Sharif

national security

اسلام آباد

PPP

National Assembly

Govt

Oppostion Parties