Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
29 Rabi Al-Akhar 1446  

وزیراعظم کی تاریخی ٹیکس اہداف حاصل کرنے پر ایف بی آر کو مبارکباد

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے تاریخی ٹیکس اہداف حاصل کرنے پر...
شائع 02 جولائ 2021 11:06am

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے تاریخی ٹیکس اہداف حاصل کرنے پر ایف بی آرکو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر نے 4ہزار 732ارب روپے کے ٹیکس محاصل کاہدف حاصل کیا،یہ ٹیکس ہدف گزشتہ سال کی نسبت 18فیصد زیادہ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے تاریخی ٹیکس اہداف حاصل کرنے پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر )کو مبارکباد دی ہے۔

اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ مالی سال 21-2020کے دوران ایف بی آر نے 4ہزار732ارب روپے کےٹیکس محاصل کاہدف حاصل کیاجبکہ گزشتہ سال ایف بی آرنے4ہزار691ارب روپےکی ٹیکس وصولی کی تھی۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ایف بی آر کی جانب سے اکٹھے کےآ گئے محصولات گزشتہ سال کے مقابلے میں 18 فیصد زیادہ ہیں اور ایف بی آر کی یہ کارکردگی معیشت کی بحالی کیلئےحکومتی پالیسی کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

pm imran khan

اسلام آباد

ٹویٹر

FBR

TEX

social media