Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
29 Rabi Al-Akhar 1446  

زلفی بخاری کا بلاول کو ہرجانے کا نوٹس

وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی زلفی بخاری نے چیئرمین پیپلز پارٹی...
اپ ڈیٹ 01 جولائ 2021 08:08pm

وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی زلفی بخاری نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرادری کو 22 کروڑ79 لاکھ 62 ہزار روپے کے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں شیئر کیے گئے ہرجانے کے نوٹس میں زلفی بخاری نے بلاول بھٹو سے اپنے بیان پر نیشنل میڈیا پر معافی مانگنے، آئندہ اس طرح کی بیان بازی سے گریز کرنے اور 14 دن کے اندر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔

گزشتہ روز بلاول بھٹو نے زلفی بخاری کے مبینہ اسرائیل کے دورے سے متعلق بیا ن دیا تھا۔

زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ بلاول کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کا فیصلہ قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد کیا ہے۔ بلاول بھٹو نے حال ہی میں میرے خلاف غیر ذمہ دارانہ بیان دیا۔

زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ ناسمجھی کے باعث بلاول بھٹووہ سب بول جاتے ہیں جو انہیں بتایا جائے۔گزشتہ روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ حکومت زلفی بخاری کے مبینہ دورہ اسرائیل کی تفصیلات سامنے لائے۔