Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
29 Rabi Al-Akhar 1446  

'پاکستان کےلئے کسان ریڑھ کی ہڈی ہیں'

وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں پاکستان کےلئے ریڑھ کی ہڈی کسان...
شائع 01 جولائ 2021 06:24pm

وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں پاکستان کےلئے ریڑھ کی ہڈی کسان ہیں۔ہمارے لئے بڑا چیلنج فوڈ سیکیورٹی کا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ سال40لاکھ ٹن گندم باہر سے منگوائی۔ہمیں اپنی بڑھتی ہوئی آبادی کےلئےاناج پیداکرناہے۔فوڈ سیکیورٹی ہی اصل میں نیشنل سیکیورٹی ہے۔

انہوں نے کہاملک کے40فیصدبچےخوراک کی کمی کاشکارہوتےہیں۔مستقبل کےچیلنجزسےنمٹنےکےلئےابھی سےاقدامات کرناہونگے۔

انہوں نے کہا ملک میں زیادہ ترغیرمعیاری دودھ فروخت ہورہاتھا۔دودھ یوریاکےذریعےواشنگ مشینوں میں بنایاجارہاتھا۔بچوں کی بنیادی خوراک دودھ ہے۔خالص دودھ پرزور دیا تو قیمتیں مہنگی ہوگئیں۔ ہمارے ملک میں دودھ کی پیداواردیگرممالک سےکم ہے۔دودھ کی پیداواربڑھانےپرکبھی توجہ ہی نہیں دی گئی۔

عمران خان کاکہناتھاکہ خالص غذا نہ دینےوالی قوم کبھی ترقی نہیں کرسکتی۔فوڈسیکیورٹی قومی سلامتی کو خطرےمیں ڈال سکتی ہے۔ہم نےکبھی زرعی پیداواربڑھانے کا سوچا ہی نہیں تھا۔زیادہ پیداوارکےلئےریسرچ کرکے کسانوں کوبتائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ زراعت کو سی پیک میں شامل کرلیاگیا ہے۔چھوٹےکسانوں کی تربیت کی جائےگی۔چندسال میں زیتون کےتیل کےایکسپورٹرزبن جائیں گے۔

pm imran khan

food security

Agriculture