Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

قومی کرکٹ ٹیم کے "روٹی گینگ" میں ایک نئے ممبر کا اضافہ، لیکن روٹی گینگ کیا ہے؟

پاکستانی کی قومی کرکٹ ٹیم کے "روٹی گروپ" میں ایک نئے ممبر کا ...
شائع 01 جولائ 2021 12:04pm

پاکستانی کی قومی کرکٹ ٹیم کے "روٹی گروپ" میں ایک نئے ممبر کا اضافہ ہوگیا ہے۔ فاسٹ باؤلر حارث رؤف بھی اب روٹی گروپ کا حصہ بن چکے ہیں

اس حوالے سے انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنا سٹیٹس اپ ڈیٹ کیا ہے۔

روٹی گروپ حسن علی اور شاداب خان کی وجہ سے کافی مشہور ہے، گروپ کے دیگر ممبران میں فہیم اشرف اور فخر زمان شامل ہیں۔ تاہم اب گروپ ممبرز کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔

٭ روٹی گروپ کیا ہے۔۔۔؟

روٹی گروپ کو روٹی گینگ بھی کہا جاتا ہے، جس کا قیام 2018 میں پاکستان کے دورہ نیوزی لینڈ میں ہوا، نئے کرکٹرز نے باہر گھومنے پھرنے اور کھانے کے لئے واٹس ایپ پر ایک گروپ تشکیل دیا تھا۔ آل راؤنڈر محمد نواز نے جب روٹی گینگ شروع کیا تو شاداب، حسن ، فہیم اور فخر زمان کے ساتھ دوسرے ممبران بھی شامل تھے۔

اس اصطلاح نے کرکٹ برادری سے وابستہ بہت سارے لوگوں کو الجھن میں پہیدا کردیا تھا کہ انہیں’’روٹی گینگ ‘‘ کیوں کہا جاتا ہے۔

Fakhar Zaman

faheem ashraf

Pakistan Cricket Team

hassan ali

Haris Rauf

shadab khan