Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نادیہ حسین کا گھریلو ملازمہ پر غصّہ، ویڈیو وائرل

پاکستانی ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین کی گھریلو ملازمہ پر غصہ کرنے...
شائع 01 جولائ 2021 11:48am

پاکستانی ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین کی گھریلو ملازمہ پر غصہ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ جس میں نادیہ حسین کو گھریلو ملازمہ پر غصہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

نادیہ ملازمہ پر اس بات پر غصہ کررہی ہیں کہ اس نے بجلی کا مین سوئچ آف نہیں کیا تھا اور گھر کی بعض چیزیں بجلی کے جھٹکوں کی وجہ سے خراب ہوگئی تھیں۔

ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ نادیہ کہہ رہی ہیں، 'کتنی بار تمہیں سمجھایا ہے کہ جب بجلی جھٹکے مارے تو مین سوئچ آف کردیا کرو، لیکن تمہاری تو عقل اس موبائل میں ہے، کیا سمجھ نہیں آتی تمہیں۔'

انسٹاگرام/ڈیوا میگزین پاکستان

نادیہ حسین نے اکتاہٹ کے عالم میں گھریلو ملازمہ کو زور دے کر سمجھایا کہ 'جب بھی بجلی جھٹکے مارے تو تم پیچھے سے مین سوئچ آف کرو گی، کیوں نہیں تمہیں یاد رہتا ہے۔'

ایک طرف تو ویڈیو سامنے آنے کے بعد نادیہ حسین کو سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ہے۔ تو دوسری جانب سوشل میڈیا سارفین نے انکشاف کیا ہے کہ یہ ایک ڈرامے "یوں تو پیار بہت ہے" کا سین ہے۔

Viral Video

Pakistani Actress

Nadia Hussain