Aaj News

منگل, نومبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Awwal 1446  

حج سے قبل خانہ کعبہ کا غلاف نیچے سے 3میٹر تک بلند کردیا گیا

مسجد الحرام میں روایت کے مطابق حج سے قبل خانہ کعبہ کا غلاف نیچے...
شائع 01 جولائ 2021 10:33am

مسجد الحرام میں روایت کے مطابق حج سے قبل خانہ کعبہ کا غلاف نیچے سے 3میٹر تک بلند کردیا گیا۔

مقدس مسجد انتظامیہ کے مطابق تقریباً 2میٹر چوڑا سفید کپڑا خانہ کعبہ کے چاروں اطراف لگایا گیا ہے۔

غلاف کعبہ کو سال میں 2 بار بلند کرنے کا عمل برسوں سے جاری ہے اور یہ ایک طرح سے روایت کا حصہ بن چکا ہے۔

غلاف کعبہ کو بلند کرنے کیلئے 50سے زائد ماہرین اس کام کو انجام دیتے ہیں، اس عمل میں امام کعبہ عبدالرحمان السدیس سمیت دیگر آئمہ کرام اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

Khana Kaba

Hajj

makka mukarrama

Gulaf e Kaba

Masjid ul Haram