Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکا کے سابق سیکرٹری دفاع ڈونلڈ رمز فیلڈ انتقال کرگئے

واشنگٹن :امریکاکے سابق سیکرٹری دفاع ڈونلڈرمز فیلڈ88سال کی عمر...
شائع 01 جولائ 2021 10:29am

واشنگٹن :امریکاکے سابق سیکرٹری دفاع ڈونلڈرمز فیلڈ88سال کی عمر میں انتقال کرگئے ۔

امریکا کے سابق سیکرٹری دفاع ڈونلڈ رمزفیلڈ 9جولائی 1932کو شکاگو میں پیدا ہوئے تھے ، رمز فیلڈ سابق صدر جارج بش کے دور میں وزیردفاع رہے ۔

ڈونلڈ رمزفیلڈ عراق اور افغان جنگ کے منصوبہ سازوں میں سے تھے،ان کے دور میں افغان اورعراق جنگ کا آغاز ہوا،1975میں ہونے والے کابینہ میں ردوبدل میں سکریٹری برائے دفاع مقرر کیا گیا۔

ڈونلڈرمز فیلڈ 43سال کی عمر میں اس عہدے پر فائز ہونے والے سب سے کم عمر تھے ،2000کے انتخابات کے بعد رمز فیلڈ کو جارج بش کے ماتحت دوبارہ سیکرٹری دفاع کی حیثیت سے کام کرنے کیلئے نامزد کیا گیا جبکہ 2006 میں وہ عہدے سے سبکدوش ہوگئے تھے ۔

death

Washington