Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
29 Rabi Al-Akhar 1446  

نوری آباد پاورپلانٹ کیس، مراد علی شاہ کی احتساب عدالت میں پیشی

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نوری آباد پاور پلانٹ کیس میں...
شائع 30 جون 2021 11:19pm

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نوری آباد پاور پلانٹ کیس میں احتساب عدالت میں پیشی ہوئی ہے۔

دو ملزمان کی غیرحاضری کے باعث فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی موخر کردی گئی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نوری آباد پاور پلانٹ کیس میں پیش ہوئے ہیں تاہم احتساب عدالت نے فرد جرم کی کارروائی موخر کردی۔

بعدازاں مراد علی شاہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ 5سال پورے کریں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کسی کی خواہش پرگھرنہیں جائیں گے۔

مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ اسمبلی میں ایک جماعت نےماحول خراب کیا۔