Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
29 Rabi Al-Akhar 1446  

فائزر ویکسین کی قلت برقرار، اووسیز پاکستانی خوار

اسلام آباد میں فائزر ویکسین کی قلت دور نہ ہوسکی۔ اوورسیز...
شائع 30 جون 2021 08:29pm

اسلام آباد میں فائزر ویکسین کی قلت دور نہ ہوسکی۔ اوورسیز پاکستانیوں کا صبر جواب دے گیا۔

لوگوں نے ناامید ہوکر ایف نائن پارک کے سامنے سڑک بلاک کردی۔ ٹائر جلائے اور گاڑیوں پر پتھراؤ بھی کیا۔ ادھر پنجاب میں کورونا ویکسین کی کمی سے عوام پریشان ہیں۔ لاہور، فیصل آباد اور گوجرانوالا میں لوگ مایوس لوٹنے لگے۔

اوور سیز پاکستانی اسلام آباد میں سراپا احتجاج ہیں اور مطالبہ کررہے ہیں کہ فائزر اور ایسٹرزنیکا لگائی جائے۔ ایف نائن ماس ویکسی نیشن سنٹر آج بھی میدان جنگ بنا رہا۔

اوورسیز پاکستانیوں کا کہنا ہے ویکسین کے لیے خوار ہو رہے ہیں۔حکومت کچھ تو خیال کرے۔

تاہم انتظامیہ کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشرہوگئے۔ ادھر پنجاب میں چھبیس جولائی تک کے ٹکٹ ہولڈرز کو ویکسین لگانے کی نوید سنائی گئی جو جھوٹی نکلی۔

اسلام آباد اور پنجاب میں اوورسیز پاکستانی فائزر اور ایسٹرا زینیکا سے محروم ہیں۔ تاہم انتظامیہ آئندہ ہفتے ویکسین کی دستیابی کا راگ آلاپ رہی ہے۔