Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم عمران خان کی طرف سے کمیونسٹ پارٹی کے 100ویں یوم تاسیس پر چینی صدر کو مبارکباد

وزیراعظم عمران خان نے چین کی کمیونسٹ پارٹی کے 100 ویں یوم تاسیس پر...
شائع 30 جون 2021 08:09pm

وزیراعظم عمران خان نے چین کی کمیونسٹ پارٹی کے 100 ویں یوم تاسیس پر چینی صدر اور کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پنگ کو مبارکباد پیش کی۔

اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی کا قیام ایک اہم سنگ میل تھا جس کی دنیا کی تاریخ پر دوررس اثرات مرتب ہوئے۔

عمران خان نے چینی عوام کی فلاح و بہبود خصوصاً غربت کے خاتمے اور سماجی و اقتصادی ترقی کےلئے کمیونسٹ پارٹی کی کوششوں کو سراہا اور امیدظاہر کی کہ صدر شی جن پنگ کی مدبرانہ قیادت میں چین ایک عظیم ملک بننے کی طرف سفر جاری رکھے گا۔

وزیراعظم نے پاکستان اور چین کی دوستی کو پروان چڑھانے میں بھی کمیونسٹ پارٹی کے کردار کو سراہا۔

2021ء کو سفارتی تعلقات کے قیام کے 70ویں سال کے طور پر منائے جانے کا ذکر کرتے ہوئے عمران خان نے امیدظاہر کی کہ پاکستان اور چین کی دوستی دونوں ملکوں کی قیادت اور عوام کی امنگوں کے مطابق مضبوط سے مضبوط تر ہوتی رہے گی۔

ریڈیو پاکستان

pm imran khan

Chinese President

Xi Jinping