'انتخابی اصلاحات جمہوریت کا مستقبل ہیں'
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 2سال میں الیکشن ریفارمزکیلئےبہت کوششیں کیں، انتخابی اصلاحات جمہوریت کامستقبل ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے الیکشن اصلاحات کی بڑی کوشش کی ہے،یہ حکومت اور اپوزیشن کی بات نہیں بلکہ جمہوریت کی ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم کرکٹ کھیلتے تھے تو اپنے اپنے امپائر کھڑے کرتے تھے، ہارنے والا کہتا تھا کہ امپائر نے ہمیں ہرا دیا، ملک میں70ء کےبعدتمام الیکشن متنازع ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ 2سال میں الیکشن ریفارمزکیلئےبہت کوششیں کیں، انتخابی اصلاحات جمہوریت کامستقبل ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کوشش ہےکہ آئندہ الیکشن کےنتائج تمام لوگ تسلیم کریں، 2013کےالیکشن میں 4حلقےکھولنےکامطالبہ کیاتھا۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ تقریرسےپہلےاپوزیشن کوانتخابی اصلاحات کیلئےدعوت دیناچاہتاہوں، فخرہےمیں نے پہلی بارکرکٹ میں نیوٹرل ایمپائرمتعارف کرائے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےبجٹ کو اپنےوژن کےمطابق قراردےدیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ شوکت ترین اورپوری ٹیم کوخراج تحسین پیش کرتاہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کرنٹ اکاؤنٹس خسارےسےہمارےروپےکوخطرہ تھا، ہم نےمعیشت کی بہتری کیلئےمشکل ترین قدم اٹھائے،روپےکی قدرکم ہوتی ہےتومہنگائی بڑھتی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نےبہت کوشش کی کہ آئی ایم ایف میں نہ جاناپڑے، چیلنجزسےنکلنےکیلئےآئی ایم ایف جانا پڑا، چیلنجزسےنکل ہی رہےتھےکہ کورونا آگیا۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام کو بچانےکیلئےمکمل لاک ڈاؤن نہ لگانےکافیصلہ کیا، مکمل لاک ڈاؤن سےغریب آدم پس جاتا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام کےتحت ایک کروڑ20لاکھ افرادکوپیسےدیئے، ملک میں ریکارڈ زرعی پیداوار ہوئی ہے، کسانوں کومکمل پیسوں کی ادائیگی کیلئےاقدامات کیے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ماضی میں زرعی شعبےپرتوجہ نہیں دی گئی، ایک سال میں17فیصد ایکسپورٹس بڑھی ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جون کےمہینےمیں ریکارڈ ایکسپورٹس ہوئی ہیں، ہماری پوری توجہ ایکسپورٹس پرہوگی، پنجاب میں کسان کارڈ لارہےہیں، پنجاب کےتمام کسانوں کو رجسٹرڈکرینگے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں گندم اور دالیں باہر سےمنگواناپڑرہی ہیں، کوشش ہےکہ ملک میں پیداواربڑھائی جائے، پیداواربڑھانےکیلئےکسانوں کی مددکافیصلہ کیا۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مڈل مین کےکردارکوختم کرنےکیلئےکرداراداکررہےہیں، ہم نےجواقدامات کئےوہ بہت پہلےکرلیئےجاناچاہئےتھے، دکھی انسانیت کی مدد کی جائےتواللہ مدد کرتاہے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ چین نے30سال میں70کروڑلوگوں کوغربت سےنکالا، ہماراخاندانی نظام نہ ہوتولوگ بھوک سےمرجائیں، ہم ملک میں کامیاب پاکستان پروگرام لارہےہیں، ملک کےغریب خاندانوں کوکامیاب پاکستان پروگرام میں لائیں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سودکےبغیرقرضےدیئےجائیں گے، تمام شہریوں کوصحت انصاف کارڈ دیاجائےگا۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم عوام کو مفت ہیلتھ انشورنس دینگے، خیبرپختونخوااورپنجاب کےعوام کوصحت کارڈدےچکےہیں، صحت کارڈ کےذریعےکہیں بھی علاج کرایاجاسکتاہے، شعبہ صحت میں نجی سیکٹرکیلئےسہولیات لارہےہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک خاندان کےایک فردکوٹیکنیکل ایجوکیشن دینگے، کراچی سمیت بڑےشہروں میں کچی آبادیاں ہیں، 40لاکھ خاندانوں کوسستی گھر دینگے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آئندہ ماہ پورےپاکستان کاڈیٹا بیس تیارہوجائےگا،غریب ممالک سےایک ہزارارب ڈالرسالانہ منی لانڈرنگ ہوتی ہے، حکومت چوری کرےتوملک میں تباہی آتی ہے، منی لانڈرنگ غریب لوگ نہٰیں طاقتورطبقہ کرتاہے، ملک میں پہلی بارنیب بڑےبڑے لوگوں پرہاتھ ڈال رہی ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارےدورمیں تمام عدالتیں اورادارےآزاد ہیں، طاقتورلوگوں کوقانون کےنیچےلےکرآئیں گے، قائداعظم غلام ہندوستان میں آزاد انسان تھے۔
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ افغان جنگ میں شامل ہوناہماری غلطی تھی، ملک میں کرکٹرزکھیلنےنہیں آتےتھے، پاکستان کودنیا کاخطرناک ملک قراردےدیاگیا، ہمارےقبائلی علاقےمیں القاعدہ کےکچھ لوگ آگئے، ہم نےچند سو لوگوں کیلئےاپنی فوج قبائلی علاقےبھیج دی، ڈرون حملوں اورفوج کی وجہ سےلوگ نقل مکانی کرگئے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نےبات کی تومجھےبھی طالبان خان کہاگیا، ڈرون حملوں میں مرنےوالوں کےورثاء فوج سےبدلالیتےتھے، ڈرون حملوں کی اجازت دےکرمذمت کی جاتی تھی، کسی میں ہمت نہیں تھی کہ حملےکی اجازت کوتسلیم کرے، حکومتی اقدامات سےاوورسیزپاکستانیوں کوذلت اٹھانی پڑی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تعریف کےبجائےتنقید کی گئی، ہم نےقومی سلامتی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کرنا، لندن میں 30سال سےدہشت گرد بیٹھا ہے، کیا برطانیہ ہمیں ڈرون حملےکی اجازت دےگا؟
Comments are closed on this story.