Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
29 Rabi Al-Akhar 1446  

'اسلاموفوبیا اور دہشتگردی کے خلاف سب متحد ہیں'

وزیراعظم کےمعاون خصوصی مولانا طاہراشرفی کہتے ہیں اسلاموفوبیا...
شائع 30 جون 2021 06:19pm

وزیراعظم کےمعاون خصوصی مولانا طاہراشرفی کہتے ہیں اسلاموفوبیا اوردہشتگردی کےخلاف سب متحد ہیں۔ محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال کو برقراررکھنے کےلئے اقدامات کر رہے ہیں۔تمام مذاہب اورمسالک کے افراد ایک دوسرے کے مقدسات کا احترام کریں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی بین المذاہب ہم آہنگی اورمشرق وسطیٰ حافظ طاہراشرفی نےاسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئےکہا کہ مختلف مسالک کے علمائے کرام کے ساتھ بات چیت ہوئی ہے۔بین المذاہب ہم آہنگی کےحوالے سے کام کررہے ہیں۔صوبائی اور ضلعی سطح پر کمیٹیوں کو ایکٹیو کریں گے۔ملک بھر میں مقدسات کا احترام کرو کے عنوان سے مہم چلائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ امن کمیٹیوں کی توسیع کرنے جا رہے ہیں ۔پاکستان سب کا ہے تمام مذاہب کے رہنے والوں کا بھی پاکستان ہے۔وزیر اعظم کا یہ وژن ہے تمام مذاہب اور مسالک کے درمیان مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ بیرونی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

SAPM

tahir ashrafi