Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سانحہ ساہیوال: سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت سے جواب طلب کرلیا

سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت سے سانحہ ساہیوال سے متعلق جواب طلب کر...
شائع 30 جون 2021 05:55pm

سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت سے سانحہ ساہیوال سے متعلق جواب طلب کر لیا۔

جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس یحییٰ آفریدی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے قتل کے ملزم پولیس اہلکار حافظ محمد عثمان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے استفسار کیا سانحہ ساہیوال کا کیا بنا؟ ساہیوال میں معصوم بچوں کو مار دیا، صرف ایک فون کال پر بے گناہ لوگوں کو مار دیا گیا۔

جسٹس عیسیٰ بولےسمجھ نہیں آتا پنجاب حکومت اور پولیس کیا کر رہی ہے۔معصوم شہریوں کے قاتلوں سے کوئی پوچھنے والا نہیں۔ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب جواب جمع کرائیں، بتائیں سانحہ ساہیوال میں پنجاب حکومت نے کیا کیا؟

عدالت نے قتل کے ملزم سپاہی حافظ محمد عثمان کی ضمانت منظور کرلی۔

Justice Qazi Faiz

Supreme Court of Pakistan

sahiwal incident