Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
29 Rabi Al-Akhar 1446  

ایوان صدر مکمل طور پر گرین انرجی پر منتقل

ایوان صدر مکمل طور پر گرین انرجی پر منتقل،صدر مملکت نے شمسی...
شائع 30 جون 2021 05:34pm

ایوان صدر مکمل طور پر گرین انرجی پر منتقل،صدر مملکت نے شمسی توانائی منصوبے کا افتتاح کردیا۔

شمسی توانائی منصوبےکےافتتاح کے بعد ایوان صدر مکمل طور پر گرین انرجی پر منتقل ہو گیا ہے۔پریزیڈنٹ گرین انیشیوٹیو کےتحت نجی کارپوریشن کےتعاون سے یہ منصوبہ مکمل کیا گیا ہے۔اس منصوبے سے ایوان صدر کو بجلی کی فراہمی کے علاوہ 100 فیصد اضافی بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائے گی۔

تقریب سے خطاب میں صدر مملکت کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بچانے کےلئے حکومت نے واضح پالیسی مرتب کی۔آنے والی نسلوں کو کفایت شعاری کی ترغیب دینا ہوگی۔چند سالوں میں کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت دنیا میں نام بنایا گیا۔

صدرمملکت کاکہنا تھا کہ ترقیاتی کوششوں میں نجی شعبے کی شمولیت سے انرجی کا تحفظ سمیت مختلف شعبوں میں بہتری آئےگی۔منصوبےسےکاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں سالانہ 1450 ٹن تک کی کمی اور سالانہ 3 کروڑ 20لاکھ روپے کی بچت بھی ہوگی۔

President Arif Alvi