Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم نے بجٹ 22-2021 اپنے وژن کے مطابق قرار دے دیا

وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شوکت ترین اورپوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتاہوں۔
شائع 30 جون 2021 05:16pm

وزیراعظم عمران خان نے بجٹ کو اپنے وژن کے مطابق قرار دے دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شوکت ترین اورپوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتاہوں۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہاہم نے الیکشن اصلاحات کی بڑی کوشش کی ہے۔یہ حکومت اور اپوزیشن کی بات نہیں بلکہ جمہوریت کی ہے۔ہم کرکٹ کھیلتے تھے تو اپنے اپنے امپائر کھڑے کرتے تھے۔ہارنے والا کہتا تھا کہ امپائر نے ہمیں ہرا دیا۔ فخرہےمیں نے پہلی بارکرکٹ میں نیوٹرل ایمپائرمتعارف کرائے۔

انہوں نےکہاملک میں70ء کےبعدتمام الیکشن متنازع ہیں۔2سال میں الیکشن ریفارمزکےلئےبہت کوششیں کیں۔انتخابی اصلاحات جمہوریت کامستقبل ہیں۔کوشش ہےکہ آئندہ الیکشن کےنتائج تمام لوگ تسلیم کریں۔

وزیراعظم نے کہا2013کےالیکشن میں 4حلقےکھولنےکامطالبہ کیاتھا۔تقریرسےپہلےاپوزیشن کوانتخابی اصلاحات کےلئےدعوت دیناچاہتاہوں۔

pm imran khan

National Assembly

electoral reforms

Budget 2021 22