Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

قومی اسمبلی میں شاہ محمود قریشی اور بلاول بھٹو کے ایک دوسرے پر وار

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور...
شائع 30 جون 2021 03:03pm

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک دوسرے پر وار کئے،شاہ محمود قریشی نے نام لے کر بلاول بھٹو اور سندھ حکومت پر تنقید کی تو جواب میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے بھی سارا حساب چکتا کردیا۔

قومی اسمبلی میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو لینے کے دینے پڑگئے، شاہ محمود قریشی کا چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری کوچیلنج مہنگا پڑگیا۔

وزیرخارجہ کے تقریر شروع کرتے ہی چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو ایوان سے جانے لگے تو شاہ محمود قریشی نے بلاول بھٹو کو چیلنج کرتےہوئے کہا کہ بلاول صاحب!اٹھ کر کیوں چلے گئے؟ ایوان میں واپس آئیں اورمیری بات سنیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بجٹ کو172عوامی نمائندوں نےمنظورکیا،اسپیکرقومی اسمبلی نےحسینیت کو زندہ کیا، اپوزیشن نےیزیدیت کامظاہرہ کیا، اپوزیشن آئینہ دکھاتےہیں،خود نہیں دیکھتے،عمران خان نہیں بولےگاتوشہبازشریف اوربلاول بھی نہیں بولیں گے۔

شاہ محمود قریشی کے چیلنج پر بلاول بھٹو زرداری ایوان میں واپس آئے اور مائیک سنبھال کر تمام اگلے پچھلے حساب چکادیئے،بلاول بھٹو کی تقریر کے دوران حکومتی ارکان نے شور شرابا کیا ۔

بلاول بھٹو نے مائیک سنبھالتے ہی کہا نام نہیں لوں گا لیکن وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو سارا ماضی یاد دلادیا ،کہا کہ جتنا میں اِن کو جانتا ہوں اُتنا عمران خان بھی نہیں جانتے ،پارٹی سے اس لئے نکالا کیونکہ وہ گیلانی کی جگہ وزیراعظم بننا چاہتے تھے ، عمران خان آئی ایس آئی سے فون ٹیپ کرائیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے وزیرخارجہ کانام لے بغیر مزید کہا کہ ملتان کے فاضل ممبر کو جئے بھٹواوراگلی باری پھر زردری کے نعرے لگاتے سنا۔

بلاول بھٹو زرداری کاکہناتھا کہ وزیرخارجہ کشمیر کا سودا کرنے میں ملوث ہے، خان صاحب کو لگ پتا جائے گا کہ یہ کیا چیز ہے،میں اس کو اتنی اہمیت نہیں دیتا کہ اس کا نام لوں،فاضل ممبراپنی آوازسننا چاہ رہاہے وزیر اعظم کی نہیں،اسپیکر صاحب! آپ وعدہ کریں ایوان رولز کےمطابق چلائیں گے۔

شاہ محمود قریشی غصے میں آگئے اورجواب دیا کہ میں بلاول کو اُس وقت سے جانتا ہوں جب وہ بچے تھے ،کھڑکی پر کھڑے ہوکر خوش ہوا کرتے تھے ۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے یوسف رضاگیلانی کو سرکاری ووٹوں سے اپوزیشن لیڈر بنانے کا طعنہ بھی دے دیا۔

اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرنےمداخلت کرتےہوئےشاہ محمود قریشی کومزید بات کرنے سےروک دیا ۔

foreign minister

Shah Mehmood Qureshi

اسلام آباد

PPP Chairman

National Assembly

Bilawal Bhutto Zardari