Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
29 Rabi Al-Akhar 1446  

بلاول بھٹو نےبجٹ منظوری کو رولز کیخلاف اور غیر قانونی قرار دے دیا

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری...
شائع 30 جون 2021 01:38pm

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نےبجٹ منظوری کورولزکیخلاف اورغیرقانونی قراردیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن تجاویز کوغیرمنتخب نمائندہ ایک لفظ سے مسترد کرتا رہا ،ووٹنگ عمل کو چیلنج کیا گنتی فرض تھی،گزشتہ روزدھاندلی نہ کرتے تو وزیراعظم کے پاس 172ووٹ نہیں تھے۔

قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتےہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ بجٹ سیشن ختم ہوتاجارہاہے ،جوہرپاکستانی کیلئےشرمندگی کا باعث ہے، بجٹ معاشی تباہی کا سبب ہے،گزشتہ دنوں ایوان میں شہباز شریف پرحملےکی کوشش کی گئی،گزشتہ روز اسپیکر نے ہمیں بولنےکی اجازت نہیں دی۔

بلاول بھٹو نے کہاکہ اسپیکر صاحب ہم آپ سےتوقعات رکھتے ہیں،آپ نےحکومت کو اپنی اکثریت ثابت کرنےکا پوراموقع دیا،حکومت کےلوگ بھاگ بھاگ کراپنےلوگ جمع کرتےرہے،مگرتعداد نہ دیکھا سکے ،آپ کی مدد سےحکومت نے172ارکان کی اکثریت ثابت کی،ووٹ پورے کرنےپر عامر ڈوگر مبارکباد کےمستحق ہیں،گزشتہ روزدھاندلی نہ کرتےتووزیراعظم کےپاس172ووٹ نہیں تھے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزیدکہا کہ گزشتہ روز اسپیکر نے ہم سےہمارا حق چھینا تھا،اسپیکر سےلابی کو سیل کرنے کی گزارش کی وہ نہیں مانی گئی،زبانی ووٹ پراعتراض ہوتو اسپیکرکیلئےضروری ہے کہ دوبارہ ووٹنگ کراتے،فنانس بل کی حتمی منظوری پر ووٹنگ نہیں کرائی گئی۔

چیئرمین بلاول بھٹونے ووٹنگ کے عمل پرتنقید کرتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن تجاویزکوغیرمنتخب نمائندہ کے ریجیکٹڈ کے لفظ سے مسترد کیا گیا ہمارے ووٹ کے حق کا تحفظ نہیں ہوا،حکومتی اوراپوزیشن ممبران کی تعداد کم تھی تو گنتی کروا دیتے تاکہ ریکارڈ پرآجاتا ۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ آصف زرداری طبعت ناسازہونے باوجود ایوان میں رہے ، پیپلزپارٹی کے تھراورکشمورکے رشتہ داروں کی وفات کےباعث ایوان میں حاضری یقینی بنائی۔

اپنی تقریر کے دوران چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ شاہ محمودقریشی کو عمران خان ابھی نہیں جانتے،بلاول بھٹو کی تقریر کے دوران حکومتی ارکان نے شور شرابا کیا ۔

بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ دیکھتا ہوں عمران خان کیسے تقریر کرتے ہیں؟ عمران خان شاہ محمود قریشی کو پہچانیں،میں نےشاہ محمود کوجئےبھٹو کا نعرہ لگاتے دیکھا،وزارت بچانےکیلئےاگلی باری پھرزرداری کانعرہ لگاتےدیکھا۔

بلاول بھٹو کامزید کہناتھا کہ وزیرخارجہ کشمیر کا سودا کرنے میں ملوث ہے، خان صاحب کو لگ پتا جائے گا کہ یہ کیا چیز ہے،میں اس کو اتنی اہمیت نہیں دیتا کہ اس کا نام لوں،فاضل ممبراپنی آوازسننا چاہ رہاہے وزیر اعظم کی نہیں،اسپیکرصاحب!آپ وعدہ کریں ایوان رولزکےمطابق چلائیں گے۔

pm imran khan

اسلام آباد

PPP Chairman

National Assembly

Bilawal Bhutto Zardari