Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

شیف چکن سوپ میں گر کر جاں بحق

عراق میں ایک شیف (باورچی) گرم چکن سوپ کے برتن میں گر کر ہلاک...
اپ ڈیٹ 30 جون 2021 01:40pm

عراق میں ایک شیف (باورچی) گرم چکن سوپ کے برتن میں گر کر ہلاک ہوگیا۔

دردناک حادثے کے باعث موت کے منہ میں جانے والے پچیس سالہ شیف کا نام عیسیٰ اسماعیل بتایا گیا ہے، جو ظہوک گورنریٹ کے ضلع زاخو میں ایک شادی ہال کے کچن میں کام کر رہے تھے۔

عیسیٰ تین بچوں کے باپ تھے۔ وہ کچن میں ایک بڑے برتن میں بارات کے لیے چکن سوپ تیار کر رہے تھے کہ پاﺅں پھسلنے سے وہ پتیلے میں جا گرے اور بری طرح جھلس گئے۔

انہیں انتہائی تشویش ناک حالت میں ظہوک کے ایک ہسپتال لے جایا گیا، تاہم پانچ دن تک زندگی و موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد گزشتہ روز بالآخر وہ دنیا سے رخصت ہو گئے۔

عیسیٰ کے رشتہ داروں کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ آٹھ سال سے پروفیشنل باورچی کے طور پر کام کر رہے تھے۔

Iraq