نمرا خان کو سالگرہ کی ویڈیو شئیر کرنا مہنگا پڑ گیا
آپ مشہور شخصیات کا گلیمرس طرز زندگی اور ان کو حاصل ہونے والی توجہ کے خواب دیکھتے ہیں اور سوچتے ہیں کاش مجھے بھی یہ سب حاصل ہو جائے۔ لیکن حقیقت یہ کہ چمک دمک، شہرت اور کامیابی صرف ایک سراب ہے۔ سیلیبریٹیز کی طرز زندگی کے انتخاب کے ساتھ کبھی نہ ختم ہونے والی ٹرولنگ اور مستقل پولیسنگ بھی آتی ہے۔
اس کی مثال کے طور پر خوبرو اداکارہ نمرا خان کو ہی لیتے ہیں۔ "چھوٹی سی غلط فہمی" کی اداکارہ ہفتے کو 30 سال کی ہوچکی ہیں، انہوں نے حال ہی میں اپنی فیملی کے ساتھ سالگرہ منائی۔ جس کی کچھ جھلکیاں انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں اور پیروکاروں کے ساتھ شئیر کیں۔ لیکن شاید وہ نہیں جانتی تھیں کہ کچھ حاسد اور ٹرولز انہیں خوش نہیں دیکھ سکتے۔
نمرا نے کامیڈی سیریز "کس دن میرا ویاہ ہووے گا" میں مختصر کردار سے اپنی اداکاری کا آغاز کیا۔ وہ 'مہربان' ، 'اُڑان' ، 'خوش سیرت' اور 'میں جینا چاہتی ہوں' سمیت متعدد ٹیلی ویژن سیریلز میں مرکزی کردار ادا کرچکی ہیں۔ سنہ 2016 میں نمرا نے اپنے فلمی کیرئیر کی شروعات "بلائنڈ محبت" سے کی تھی۔
نمرا اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر انتہائی خوبصورت اور سانسوں کو روکنے والی کلکس شئیر کرتی رہتی ہیں۔ ویسے تو ان کی سالگرہ کی تصاویر کو خاصا پسند کیا گیا، لیکن کچھ سوشل میڈیا صارفین نے ایک ویڈیو پر کچھ ناپسندیدہ تبصرے کیے۔ ویڈیو میں انہیں اپنے والدین اور چھوٹی بہن کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
لوگوں کا موقف تھا کہ ‘ہر لمحے کو ریکارڈ کرنے کی ضرورت نہیں ہے’۔
نہ صرف یہ بلکہ بہت سارے لوگوں نے کہا کہ کس طرح لوگ اپنی "مصنوعی زندگی" سے نہیں تھکتے۔
بہر حال اداکارہ نے اپنا سکون نہیں کھویا اور صبر اور محبت کے ساتھ تمام منفی تبصروں کا جواب دیا۔
اس طرح کے تبصرے واضح طور پر حسد کی عکاسی کرتے ہیں، ایسے لوگ چاہتے ہیں کہ سیلیبریٹیز ان کو نوٹس کریں۔ اگرچہ انٹرنیٹ نے ہم سب کو بولنے کی آزادی دی ہے، پھر بھی ہم اتنے اچھے تبصرے کرنے والے کوئی نہیں ہیں۔
بہر حال، اداکارہ کی شائستگی اور انتہائی سمجھداری سے دئے گئے جوابات نے ناقدین کے منہ بند کردئے۔
Comments are closed on this story.