پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے فی لٹر تک اضافے کی تجویز
اسلام آباد:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پھر مہنگی کرنے کی تیاریاں جاری ہیں،یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں6 روپے فی لٹر تک اضافے کی تجویز دے دی ، اوگرا نے سمری حکومت کوبھیج دی ،فیصلہ آج ہوگا۔
اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کر دی ہے، جس کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے اور پٹریول کی قیمت میں 6 روپے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔
سمری موجودہ پٹرولیم لیوی کے مطابق تیار کی گئی ہے، پٹرولیم لیوی 30 روپے فی لٹر کی صورت میں قیمتوں میں اضافہ مزید بڑھ سکتا ہے۔
پٹرولیم لیوی میں اضافہ ہوا تو ڈیزل 34 ، پٹرول 37 روپے لٹر مہنگا ہو گا، قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وزیر اعظم عمران خان دیں گے، نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے کے بعد ہوگا۔
Comments are closed on this story.