Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

فواد چوہدری نے عدالتی فیصلوں پر تشویش کا اظہار کردیا

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے عدالتی...
شائع 30 جون 2021 12:13pm

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے عدالتی فیصلوں پر تشویش کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ ٹک ٹاک بندش اور صدر نیشنل بینک کو ہٹانے کے فیصلے پڑھ کر سر چکرا گیاکہ ہماری عدالتیں کیاکررہیں ہیں؟،عدالتی اصلاحات نہ ہوئیں تو اقتصادی بحران سے نہیں نکل سکیں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ عدالتی اصلاحات نہ کی گئیں توملک اقتصادی بحران سے کبھی باہرنہیں نکل سکے گا، کل سے ٹک ٹاک پرپابندی اورنیشنل بینک کے صدرکو ہٹانےکےفیصلے پڑھ کرسرچکرا گیا ہے کہ ہماری عدالتیں کیا کر رہی ہیں ؟ ،پہلے ہی یہ ملک ایسے جوڈیشل ایکٹوازم کے ہاتھوں اربوں ڈالرکے نقصانات برداشت کررہاہے۔

وزیراطلاعات فوادچوہدری نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ ‏کینیڈامیں چندہفتےقبل ایک پاکستانی فیملی کو نسل پرستانہ حملےمیں شہید کیا گیا، اب دوبارہ سسکرتون شہرمیں ایک اورشہری کاشف پر انتہا پسندوں نے خنجروں سےحملہ کیا۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ مغربی معاشرےمیں اسلاموفوبیاکےبڑھتےواقعات پرتشویش ہے،اُمید کرتےہیں ایسےواقعات کی روک تھام کیلئےمؤثراقدامات اٹھائےجائیں گے۔

fawad chaudhry

اسلام آباد

Federal Information Minister