فردوس شمیم نقوی کا اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان
پی ٹی آئی کے فردوس شمیم نقوی نے اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔
میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ اس ایوان میں اپنے حلقے کی خدمت نہیں کرسکا، میرے پاس احتجاج کےلیےسڑکیں موجودہیں، میں احتجاجاًسندھ حکومت کےخلاف استعفیٰ فلورپردیکرآچکا ہوں۔
فردوس شمیم کا کہنا تھا کہ اس ایوان میں اپنے حلقے کی خدمت نہیں کرسکا، میرےپاس احتجاج کےلیےسڑکیں موجودہیں۔
فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ پچھلے3سال سےجمہوریت کا جنازہ دیکھتےآرہےہیں، اپوزیشن لیڈر کامائیک ہی نہیں کھولاجاتا، اسٹیڈنگ کمیٹی میں حقیقی اپوزیشن کی کوئی رکنیت نہیں۔
فردوس شمیم نقوی نے مزید کہا کہ کل قائدحزب اختلاف کامائیک کھولنےکی اجازت نہیں دی، کل اراکین کو معطل کیا گیا، آج ہمارے اراکین کو اسمبلی میں آنے نہیں دیا گیا۔
Comments are closed on this story.