Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

'وزارت اطلاعات نےمیڈیا ہاؤسز کو 70کروڑ روپے کی ادائیگی مکمل کرلی'

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کہتے ہیں وزارت اطلاعات...
شائع 29 جون 2021 09:15pm

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کہتے ہیں وزارت اطلاعات ونشریات نے وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں میڈیا ہاؤسز کو 70 کروڑ روپے کی ادائیگی مکمل کرلی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات وزیرچوہدری فوادحسین نے آج ایک ٹویٹ میں کہاکہ یہ رقم طویل عرصہ سے واجب الادا تھی۔ذرائع ابلاغ کے کارکنوں کی مالی مشکلات کم ہوئی ہیں اور میڈیا ہاؤسزکو اس ادائیگی کے بعد تحفظ ملاہے۔

انہوں نے کہا کہ اب اگر میڈیا ہاؤسز کارکنوں کو تنخواہیں ادا نہیں کرتے تو یہ ناانصافی ہوگی۔

ریڈیو پاکستان

fawad chaudhry