پنجاب: چھ بڑے ہسپتالوں میں فائزر ویکسین کا اسٹاک پہنچ گیا
ویکسینیشن کے منتظر اوورسیز پاکستانیوں کےلئے امید کی کرن جگمگا اٹھی۔فائزر ویکسین لگنا شروع ہوگئی۔
چھ شہروں میں فائزر ویکسین کا سٹاک پہنچ گیا مگر چھ سو اکسٹھ سینٹرز کو ابھی کچھ انتظار کرنا پرے گا۔
پنجاب کے چھ بڑے ہسپتالوں میں فائزر ویکسین کا سٹاک پہنچ گیا۔
لاہور کے پی کے ایل آئی ،میواورجناح اسپتال ،فیصل آباد کے الائیڈ ہسپتال ،ملتان میں نشتر ہسپتال اور راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال میں بیرون ملک جانے والے افراد کو فائرز ویکسیین کی پہلی ڈوز لگائی جا رہی ہے۔ لیکن بڑے سینٹرز پراوورسیز پاکستانی ویکسین کی راہ تک رہے ہیں۔
میوہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد افتخار کہتے ہیں دوہزار خوراکیں ملی ہیں جو ملک سےباہر جانے والوں کو ہی لگا رہے ہیں۔
صوبے کے چھ ہسپتالوں میں تو فائزر ویکسین پہنچ گئی جو چھبیس جولائی کے ٹکٹ ہولڈرز کوہی لگ رہی ہے۔ لیکن صوبے کے چھ سو اکسٹھ سینٹرز پرویکسین دستیابی سے ہرکوئی لاعلم ہے۔
Comments are closed on this story.