Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

این سی اوسی کا اجلاس، ویکسین دستیابی پر اظہار اطمینان

نیشنل کوارڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان خان کی زیر صدارت این...
شائع 29 جون 2021 05:52pm

نیشنل کوارڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان خان کی زیر صدارت این سی او سی کااجلاس ہوا۔این سی اوسی کا ملک میں ویکیسن دستیابی پر اظہار اطمینان کیا۔این سی او سی کے مطابق صوبائی حکومتیں بھی ویکسین خود خرید سکتی ہیں۔

نیشنل کوارڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان خان کی زیر صدارت این سی او سی کااجلاس ہوا۔اجلاس میں معاون خصوصی صحت فیصل سلطان نےبھی شرکت کی۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے این سی اوسی کو ویکیسین خریداری پر بریفنگ دی۔ این سی اوسی نے ملک میں ویکسین دستیابی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

این سی او سی کے مطابق چین سے آج سائنو ویک کی 30 لاکھ مزید خوراکیں پاکستان پہنچ رہی ہیں۔اب تک 2 کروڑ 10 لاکھ سے زائد ویکسینز کی خوراکیں پاکستان پہنچ چکیں۔1کروڑ 70 لاکھ خوراکیں پاکستان نے خریدیں۔

این سی او سی نےگلگت بلتستان میں بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا۔ گلگت بلتستان میں سیاحت کے دوران سخت کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد پرزور دیا۔

NCOC

Vaccination

Sinovac

NDMA