Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
29 Rabi Al-Akhar 1446  

نیشنل بینک کے صدر عارف عثمانی کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیشنل بینک کے صدر عارف عثمانی کو فوری...
اپ ڈیٹ 29 جون 2021 02:27pm

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیشنل بینک کے صدر عارف عثمانی کو فوری عہدسے ہٹانے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے فاضل جج جسٹس محسن اختر کیانی نے صدرنیشنل بینک عارف عثمانی کی تعیناتی کے 12جنوری 2019 کے نوٹیفکیشن کیخلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔

عدالت نے صدر نیشنل بینک عارف عثمانی اور چیئرمین نیشنل بینک زبیرسومرو کو بھی فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا۔

عدالت نے 2 جون کو صدر نیشنل بینک عارف عثمانی کی تعیناتی کیخلاف فیصلہ محفوظ کیا تھا، درخواست گزار نے عارف عثمانی کی صدرنیشنل بینک تعیناتی کے بارہ جنوری 2019 کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا تھا۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ طارق عثمانی کی تعیناتی ٹرانسپرنسی کے تقاضوں کے مطابق نہیں ہوئی۔

IHC

اسلام آباد

Justice Mohsin Akhter Kiyani