Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں کوئی حکومت نہیں ،مانگے تانگے پر چلائی جارہی ہے، آصف زرداری

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدر آصف...
اپ ڈیٹ 29 جون 2021 02:32pm

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدر آصف زرداری نے اسرائیل سے روابط کے معاملے پر پارلیمان کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ کردیا اور کہا کہ ملک میں کوئی حکومت نہیں ،مانگے تانگے پر چلائی جا رہی ہے، افغانستان کی صورتحال خطرناک ہے،پاکستان پراثرات آ سکتے ہیں، ہمیں نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ سوچ بچار بھی کرنی ہے۔

قومی اسمبلی میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران صحافی نے آصف زرداری سے سوال کیا کہ سربتائیں کیا ہورہا ہے؟جس کے جواب میں سابق صدر نے کہا کہ میں کیا بتاؤں،آپ بتائیں کیا ہورہا ہے؟

صحافی نے سوال کیا کہ آپ نےکہا تھاحکومت چلی جائے گی؟جس کے جواب میں آصف زردار ی نے کہا کہ حکومت توہےنہیں،چلی کیا جائےگا، حکومت ہوتوجائےناں، مانگےتانگے پرحکومت چلا رہے ہیں۔

آصف علی زرداری نے افغانستان کی صورتحال پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ افغانستان کے معاملے پرہمیں نظررکھنا ہے اورسوچ وبچاربھی کرناہے، افغانستان کی صورتحال خطرناک ہے،اس کے اثرات پاکستان پرآسکتے ہیں۔

سابق صدرآصف زرداری نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل سےروابط کےمعاملے پرپارلیمان کواعتماد میں لیا جائے۔

مشکوک ٹرانزیکشن کا نیب ریفرنس:آصف زرداری احتساب عدالت میں پیش

اسلام آباد :احتساب عدالت میں 8ارب سے زائد کی مشکوک ٹرانزیکشن کے نیب ریفرنس میں سابق صدرآصف زرداری پیش ہوئے، عدالت نے شریک ملزم مشتاق احمد کی عدم پیشی پر دوبارہ نوٹسز جاری کر دیے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے 8ارب سے زائد مشکوک ٹرانزیکشن کے نیب ریفرنس پر سماعت کی ،سابق صدر آصف زرداری عدالت میں پیش ہوئے ۔

عدالت نے نامزد شریک ملزم مشتاق احمد کی عدم پیشی کی وجہ پوچھی تو تفتیشی افسر نے بتایاکہ وہ بیرون ملک فرار ہے۔

جج اصغرعلی نے تفتیشی افسر کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نوٹسز ملزم مشتاق احمد کے کراچی اور شکار پور کے ایڈریس پربھیجے جائیں۔

بعدازاں احتساب عدالت نے کیس کی سماعت 27 جولائی تک ملتوی کردی۔

اسلام آباد

PPP Chairman

Asif Zardari

Govt