Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مائیکل ہولڈنگ نے آئی پی ایل ٹی20 کو "کرکٹ" ماننے سے انکار کردیا

سابق ویسٹ انڈین کرکٹر مائیکل ہولڈنگ نے ٹی 20 فارمیٹ انڈین ...
شائع 29 جون 2021 01:16pm

سابق ویسٹ انڈین کرکٹر مائیکل ہولڈنگ نے ٹی 20 فارمیٹ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کو "کرکٹ" ماننے سے انکار کردیا۔

بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے 67 سالہ مائیکل ہولڈنگ نے آئی پی ایل پر تبصرہ نہ کرنے کی وجہ بیان کی۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا ’میں صرف کرکٹ پر تبصرہ کرتا ہوں‘۔

ان کا مزید کہنا تھا، 'ویسٹ انڈیز کے بہت سے کھلاڑی اب اپنے ملک کے لئے کھیلنے میں دلچسپی نہیں رکھتے ہیں، جب آپ 6 ہفتے کھیل کر 6 لاکھ سے 8 لاکھ ڈالرز کما رہے ہیں تو آپ اسے چھوڑ کر اور کیا کرنا چاہیں گے؟ میں کرکٹرز کو مورد الزام نہیں ٹھہراتا، میں منتظمین کو مورد الزام ٹھہراتا ہوں، ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ جیتے گا۔'

اس سے قبل سابق آسٹریلین کرکٹر شین وارن نے ان کھلاڑیوں پر تنقید کی تھی جو ملک کے لئے کھیلنے سے زیادہ آئی پی ایل کو ترجیح دیتے ہیں۔ انہوں نے بین الاقوامی کرکٹ کے لئے ان کھلاڑیوں کا انتخاب نہ کرنے کی تجویز پیش کی جو پیسے کو ترجیح دیتے ہیں۔ شین وارن کا کہنا تھا، 'اگر کھلاڑی پیسہ کمانا چاہتے ہیں تو انہیں چھوڑ دیں لیکن اگر آپ اپنے ملک کے لئے کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں لیکن آپ اپنے ملک پر آئی پی ایل کھیلنے کا انتخاب کرتے ہیں تو شاید ان لوگوں کو ٹیم میں لینے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔'

IPL

Shane Warne