کوچنگ سے استعفیٰ دینے کے معاملے پر یونس خان بھی بول پڑے
کراچی :قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بیٹنگ کوچ یونس خان بھی استعفیٰ دینے کے معاملے پر بول پڑے ۔
یونس خان کے بطور بیٹنگ کوچ استعفے کے حوالے سے کہا جا رہا تھا کہ ان کا غیر ملکی دورے کے دوران کسی ایک کرکٹر سے جھگڑا ہوا تھا۔
اس کے علاوہ میڈیا پر اس قسم کی اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں کہ یونس خان کے ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ تعلقات بھی اچھے نہیں تھے۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے یونس خان نے بتایا کہ حسن علی اور میرے درمیان تکرار عہدہ چھوڑنے کی وجہ نہیں ہے۔
یونس خان نے بتایا کہ آئس ٹب لینے کے معاملے پر ٹرینر یاسر ملک نے کہا کہ آپ حسن علی کو میری بات ماننے کیلئے قائل کریں، اس معاملے پر حسن علی نے مجھ سے معافی مانگی اور میں اسے گلے لگا چکا ہوں۔
سابق کپتان قومی ٹیم نے کہا کہ میرے استعفے میں حسن علی کے واقعے کو بڑھا چڑھاکر پیش کرنا حیران کن ہے، میری جانب سے استعفے پر خاموشی، بورڈ اور پاکستان کرکٹ کے وسیع تر مفاد میں تھی۔
یونس خان نےمزید کہا کہ میں نے کبھی عہدے اور نوکری کیلئے بورڈ کی طرف نہیں دیکھا۔
Comments are closed on this story.