قومی اسمبلی میں مالی سال 22-2021 کا وفاقی بجٹ آج منظور ہوگا
اسلام آباد:قومی اسمبلی میں مالی سال 22-2021کا وفاقی بجٹ آج منظور ہوگا ،بجٹ منظوری سے متعلق تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا 3نکاتی ایجنڈا جاری کردیا ۔
قومی اسمبلی میں مالی سال 22-2021کا وفاقی بجٹ آج منظور ہوگا ،وفاقی حکومت نے بجٹ منظوری سے متعلق تمام تیاریاں مکمل کرلی ،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا 3 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا ۔
وفاقی وزیر خزانہ قومی اسمبلی میں پیش کئے گئے فنانس بل میں ترامیم پیش کریں گے،ترامیم کی منظوری کے بعد فنانس بل 22-2021منظور ہوجائے گا۔
فنانس بل منظور ہونے کے بعد رواں سال کی سپلیمنٹری گرانٹس کی منظوری لی جائے گی جبکہ بجٹ سیشن کے دوران اپوزیشن کی تمام کٹوتی کی تحاریک مسترد ہوچکی ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ اجلاس ملتوی کرتے ہوئے ارکان اسمبلی اوروزارا کو اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم عمران خان کی بھی آج قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت متوقع ہے،پروڈکشن آرڈرپررہا ہونے والے دونوں آراکین سید خورشید شاہ،علی وزیر بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔
Comments are closed on this story.