Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ای سی سی کا اجلاس: چینی درآمد کرنےکےلئے ٹینڈر کھلونے کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی نےایک لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنےکےلئے...
اپ ڈیٹ 29 جون 2021 12:19am

اقتصادی رابطہ کمیٹی نےایک لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنےکےلئے ٹینڈرکھولنےکی منظوری دےدی ہے۔ای سی سی نےکپاس کی قیمت کےتعین کےلئے فوڈ سیکیورٹی ڈویژن کو 15 روزمیں تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

اعلامیہ کے مطابق اجلاس نے یوٹیلٹی اسٹورز پر 5 اشیاء پرسبسڈی کی مدت میں 15 دن کےلئے توسیع کی منظوری دی ہے۔

اجلاس میں پیٹرولیم ڈویژن، فنانس ڈویژن اور پی ایس او کو نیشنل شپنگ کارپوریشن کے واجبات کی ادائیگی کی بھی ہدایت کی گئی ۔پاور اور فنانس ڈویژن کو نیٹ ہائیڈل پرافٹ کی ادائیگی کےلئے دو ہفتوں میں حل پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایوی ایشن ڈویژن کےلئے 10 ملین اور این ایس ایس پی کےلئے 73.87 ملین تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ منظور کی ہے۔

اجلاس میں پاکستان اکیڈیمی آف رورل ڈویلپمنٹ کےلئے20.70ملین تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ منظور کی گئی۔افسران کےلئے ڈسپیریٹی رڈکشن الائونس کی مد میں ایک ارب روپے کی گرانٹ منظور کی گئی۔

بین الصوبائی کوآرڈینیشن ڈویژن کےلئے 16.70 ملین اورداخلہ ڈویژن کی ایف سی بلوچستان کےلئے ایک ارب ایک کروڑ کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ منظوری دی گئی۔

اجلاس میں ایف بی آر کو ادائیگیوں کےلئے 45.66 کروڑ روپے اور خارجہ امورکےلئے 2 ارب روپے کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ منظور کی گئی۔

ECC

sugar

Import