Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
29 Rabi Al-Akhar 1446  

سندھ ہائیکورٹ: ٹک ٹاک پر پابندی عائد

سندھ ہائیکورٹ نےملک بھر میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی ۔ سندھ...
شائع 28 جون 2021 10:44pm

سندھ ہائیکورٹ نےملک بھر میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی ۔

سندھ ہائیکورٹ نے ملک بھر میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی ۔ پی ٹی اے کو ٹک ٹاک اپلیکیشن فوری طورپرمعطل کرنےکاحکم بھی دیا گیا ہے۔

ٹک ٹاک بند کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ نے اپنا فیصلہ سنادیا۔

سندھ ہائیکورٹ نے اس حوالے سے اٹارنی جنرل پاکستان کو نوٹس جاری کردیئے۔ عدالت نے 8 جولائی تک فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

درخواست گزار کے وکیل کا کہنا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے بھی پہلے ٹاک ٹاک پر پابندی عائد کی تھی۔

وکیل درخواست گزار نے موقف اپنا یا ہے کہ ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی اور غیر اسلامی مواد ہے۔

وکیل کا مزیدکہنا ہے کہ پی ٹی اے میں شکایت کی مگر اس پر کچھ عمل نہیں ہوا۔