Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

صومالیہ میں الشباب کا حملہ، کم از کم 20 افراد ہلاک

صومالیہ میں دہشتگرد تنظیم الشباب کے حملہ سے کم از کم 20 افراد ...
شائع 28 جون 2021 08:34pm

صومالیہ میں دہشتگرد تنظیم الشباب کے حملہ سے کم از کم 20 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گال مودوگ پولیس کےسربراہ محمد محمود نے بتایا ہےکہ خود کش حملے کے بعد دہشتگردوں نے اطراف میں اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے۔

دوسری جانب الشباب نے بتایا کہ اس کے حملوں میں 34 فوجی بھی مارے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ الشباب گاہے بگاہے حفاظتی قوتوں اور شہریوں پر حملے کرتی رہتی ہے۔

صومالیہ میں انتخابی مہم جاری ہے جہاں فوج الشباب کے خلاف آپریشن بھی شروع کر رکھے ہے جن میں 300 سے قریب دہشتگرد مارے جا چکے ہیں۔

terror attack

Somalia