اداروں کی بنیادوں کو مضبوط بنانیکی ضرورت پر زور
وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم نے 20سال دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑی، بھارت نے پاکستان مخالف پروپیگنڈے کیلئے845سے زیادہ ویب سائٹس بنائیں،عالمی میڈیا پر پاکستان مخالف بیانیہ کے ساتھ کھڑے ہونے والے ملک کے خیر خواہ نہیں، اداروں کی بنیادوں کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔
فواد چوہدری نے قومی اسمبلی اجلاس میں کٹوتی کی تحریکوں پر بحث سمیٹتے ہوئے کہاکہ ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان رہا ہے، بین الاقوامی میڈیا پر ہمارا بیانیہ نہیں آتا، انفولیب پکڑی گئی جس میں پاکستان کے خلاف سینکڑوں ویب سائٹ لانچ کی گئیں،
ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں شورش کو ہوا دی گئی، ٹی ایل پی کے حق میں ٹویٹس کئے گئے،اصل لڑائی “ وار آف اوپینین” ہے،
انکا کہنا تھا کہ پچھلے ادوار میں پی ٹی وی میں بائیس سو لوگ بھرتی کئے گئے جنہیں بتیس کروڑ تنخواہیں دیتے ہیں اور کام پانچ فیصد نہیں کرتے، اس کے نتیجے میں پی ٹی وی، ریلوے، پی آئی اے، سٹیل ملز بٹھا دی گئی، ہمیں اپنے اداروں کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پاکستان کی صحافتی تاریخ میں صحافیوں پر سب سے زیادہ حملے پیپلزپارٹی کے دور میں ہوئے، ہمارے دور میں آٹھ واقعات ہوئے۔
Comments are closed on this story.