Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی سمیت سندھ بھر میں گیس کا بحران مزید شدت اختیار کرگیا

کراچی سمیت سندھ بھر میں گیس کا بحران مزید شدت اختیار کرگیا۔سی...
شائع 28 جون 2021 06:58pm

کراچی سمیت سندھ بھر میں گیس کا بحران مزید شدت اختیار کرگیا۔سی این جی اسٹیشنز کا ایک ہفتے بعد بھی کھلنے کا کوئی امکان نہیں ، صنعت کاروں نے ایس ایس جی سی کو متبادل دنوں میں گیس فراہمی کی تجویز دے دی۔

آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سی این جی اسٹیشنز تو کل بھی نہیں کھلیں گےکیونکہ ایس ایس جی سی کے پاس تو گیس ہی نہیں۔

ادھر صنعت کاروں نے ایس ایس جی سی کو ساتوں انڈسٹریل ایشنز میں ایک روز گیس بندش کی تجویز دے دی۔

دوسری جانب سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ کنڑ پساکھی گیس فیلڈ سالانہ مرمت کے لئے بند ہے۔جس کے باعث ایک سو اسی سے دو سو ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی قلت کا سامنا ہے۔

SSGC

CNG