Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی کا ٹک ٹاک کی دُنیا پر بھی راج

کراچی :پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرحسن علی نے کرکٹ کے بعد اب ٹک...
شائع 28 جون 2021 01:18pm

کراچی :پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرحسن علی نے کرکٹ کے بعد اب ٹک ٹاک کی دُنیا پر بھی راج کرلیا۔

فاسٹ بولر حسن علی کے مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر موجود تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 2 ملین یعنی 20 لاکھ ہوگئی ۔

ٹک ٹاک فالوورز میں اضافے کے بعد حسن علی قومی کرکٹ ٹیم کے وہ واحد کرکٹر بن گئے ہیں جنہیں ٹک ٹاک پر 20 لاکھ صارفین نے فالو کیا ہے۔

اگر حسن علی کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کی طرف نظر دوڑائی جائے تو اُنہوں نے اب تک متعدد ویڈیوز اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں جبکہ اُن کی تمام ویڈیوز پر اب تک 17 اعشاریہ 7 ملین لائکس آچکے ہیں۔

اس کے علاوہ حسن علی نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ سے صرف 10 لوگوں کو فالو کیا ہوا ہے جن میں اُن کی اہلیہ سامعہ اور قومی کرکٹر شاداب خان سمیت دیگر لوگ شامل ہیں۔

karachi

Fast Bowler

Pakistan Cricket Team

hassan ali

TikTok