Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس یکم جولائی کو طلب

اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارلیمانی کمیٹی برائے...
شائع 28 جون 2021 11:47am

اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس یکم جولائی کو طلب کرلیا۔

افغانستان سے امریکی افواج کا انخلاء اورموجودہ صورتحال سے متعلق پاکستان کی سیاسی قیادت اہم فیصلوں کیلئے یکم جولائی کو سر جوڑ کر بیٹھے گی۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس یکم جولائی کو دوپہر 3بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں بلالیا۔

اعلی عسکری و سول حکام افغانستان کی موجودہ صورتحال پر پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کو ان کیمرہ بریفنگ دیں گے۔

پاک بھارت تعلقات، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور امریا کی جانب سے فضائی اڈے دینے کے مطالبے پر بھی غور ہوگا۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سمیت تمام پارلیمانی لیڈرز کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری، وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک،اسد عمر، فواد چوہدری ،شوکت ترین،بابراعوان و دیگر اجلاس میں شریک ہوں گے۔

اجلاس میں سیاسی قیادت قومی سلامتی سے متعلق اہم امور پر مشاورت کے بعد فیصلے کرے گی۔

اسلام آباد

Asad Qaiser

speaker national assembly

national security meeting