Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نسلہ ٹاور گرانے کا معاملہ: بلڈر اور مکینوں نے نظرثانی درخواستیں دائر کردیں

کراچی :سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نسلہ ٹاور گرانے کے معاملے پر...
شائع 28 جون 2021 11:47am

کراچی :سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نسلہ ٹاور گرانے کے معاملے پر بلڈر اور مکینوں نے نظرثانی درخواستیں دائرکردیں۔

پیر کو دائر کی گئی درخواست میں سپریم کورٹ سےنسلہ ٹاورگرانےسےمتعلق فیصلےپر نظرثانی کی استدعا کی گئی ہے ۔

بیرسٹر صلاح الدین احمد نے مؤقف اختیار کیا کہ نسلہ ٹاوراراضی قانون کےعین مطابق ہے اور نسلہ ٹاور کی اضافی اراضی بھی قانون کے عین مطابق ہے۔

درخواستوں میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ نسلہ ٹاور گرانے کے فیصلے پر عملدرآمد روکے۔

نسلہ ٹاور بلڈر اور مکینوں کی جانب سے الگ الگ اپیلیں سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں دائر کی گئی ہیں۔

karachi supremecourt registry

Nasla Tower