Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

انسان کی تقسیم پانچ خصلتوں میں ہے... آپ کون ہیں؟ جانئے

انسان کی تقسیم پانچ خصلتوں میں ہے۔ چوپایہ، درندہ، شیطان، فرشتہ...
شائع 28 جون 2021 10:48am

انسان کی تقسیم پانچ خصلتوں میں ہے۔ چوپایہ، درندہ، شیطان، فرشتہ اور انسان۔ اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کس خصلت کے حامل ہیں تو اس کو جواب علامہ آیت اللہ حسن زادہ آملی نے دیا ہے۔

آیت اللہ حسن زادہ آملی سے کسی نے پوچھا، ' میں جاننا چاہتا ہوں کہ میں اپنے اندر کس طرح کا انسان ہوں، یعنی میں اپنا باطنی چہرہ دیکھنا چاہتا ہوں۔ کیا یہ ممکن ہے؟'

آیت اللہ حس زادہ نے جواب دیا، 'ہاں ہر انسان اپنے برزخی چہرے کو دیکھ سکتا ہے اور سمجھ سکتا ہے کہ باطن میں وہ کس طرح کا انسان ہے۔ اگر کوئی شخص محض کھاتا ہے سوتا ہے اور شہوت رکھتا ہے تو وہ "چوپایہ " ہے اور ان تین چیزوں کے علاوہ ، اگر وہ خلق خدا کو نقصان پہنچاتا ہے تو "درندہ " ہے۔'

آیت اللہ حسن زادہ نے کہا، ' اور اگر وہ کھاتا ہے سوتا ہے اور شہوت رکھتا ہے مگر خدا کے بندوں کے ساتھ چالیں چلتا ہے، فریب، جھوٹ اور منافقت جیسی چیزیں رکھتا ہے تو وہ " شیطان" ہے۔'

'اور اگر وہ کھاتا ہے سوتا ہے اور شہوت رکھتا ہے لیکن اس میں ظالمانہ اور بری صفات نہیں ہیں، یعنی خدا اور خلق خدا اس سے امان میں ہے تو وہ "ملک" یعنی فرشتہ ہے۔'

'اور ملکی شان کے علاوہ ، اگر وہ حقائق عالم کی معرفت اور انفس و آفاق کے اسرار و رموز کا ادراک رکھتا ہے اور سیر و سلوک الی اللہ و فی اللہ سے واقف ہے تو وہ ایک انسان ہے۔'

اب اس مطلب کو جاننے کے بعد کوئی بھی شخص سمجھ سکتا ہے کہ اس کے اندر کا چہرہ کیسا ہے۔ ضروری نہیں کہ وہ ایسے شخص کے پاس جائے جو برزخی آنکھ رکھتا ہو اور اس سے پوچھے کہ میرا باطنی اور برزخی چہرہ کیسا ہے؟

٭ آیت اللہ حسن زادہ کون ہیں؟

علامہ حسن زادہ آملی (پیدائش 1928) ایک اسلامی فلسفی، مذہبی ماہر اور ریاضی دان ہیں۔ وہ سن 1950 سے ایران میں ایک ممتاز مذہبی اسکالر رہے ہیں۔ آیت اللہ حسن زادہ اسلامی فلسفہ اور تصوف میں ایک فلاسفر ہیں۔ وہ فقہ، شاعری، روایتی طب، ریاضی اور فلکیات کے ماہر بھی ہیں۔