Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں دھماکا، 7 افراد ہلاک، 70زخمی

ڈھاکا:بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں 3منزلہ عمارت میں دھماکے...
شائع 28 جون 2021 10:06am

ڈھاکا:بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں 3منزلہ عمارت میں دھماکے سے 7افراد ہلاک اور70زخمی ہوگئے۔

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں دھماکا ہوا ہے ، دھماکا 3منزلہ رہائشی عمارت میں ہوا ،جس کے نتیجے میں 7افراد ہلاک اور 70زخمی ہوگئے ۔

دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئی،فوری طور پر اس کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی، زوردار دھماکے کے باعث قریبی عمارتوں اورگاڑیوں کوبھی نقصان پہنچا ۔

پولیس کے مطابق بظاہر سلنڈر دھماکا معلوم ہوتا ہے ، تحقیقات کا عمل جاری ہے ۔

Bangladesh

Dhaka