Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'پیپلزپارٹی، کلبھوشن کو این آر او دینے میں ساتھ نہیں دے گی'

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کہتے ہیں پارلیمنٹ...
شائع 27 جون 2021 10:41pm

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کہتے ہیں پارلیمنٹ میں کلبھوشن آرڈیننس کی مخالفت کریں گے.راتوں رات کلبھوشن کےلئےآرڈیننس بنایا گیا۔کشمیر کےسفیر بنتے بنتے کلبھوشن کے وکیل بن گئے۔پیپلزپارٹی،کلبھوشن کو این آراو دینے میں ساتھ نہیں دے گی۔

کوٹلی میں بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان پر کڑی تنقیدکرتے ہوئے کشمیر کے معاملےپر حکومت کو کٹھ پتلی قراردے دیا۔

نام لئے بغیر وزیراعظم کوکلبھوشن کا وکیل قرار دیتے ہوئے کہاہمیں این آر او کا طعنہ دینے والوں نے کلبھوشن کو این آراو دیدیا۔ اس کےلئے راتوں رات آرڈیننس تیار کرلیا گیا۔

بلاول بھٹو نے پارلیمنٹ میں کلبھوشن آرڈیننس کی مخالفت کرنے کا دوٹوک اعلان کیا۔

بلاول بھٹو نے کہاضرورت پڑی توکشمیریوں کےلئےہزارسال جنگ لڑیں گے۔

NRO

PPP

chairman

Bilawal Bhutto Zardari

Kotli