'نیب بزنس کمیونٹی کی پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں کردار کو اہمیت دیتا ہے'
چیئرمین نیب نے تمام ریجنل بیوروزکوہدایت کی ہے کہ میگا کرپشن کیسزکو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے قانون کے مطابق تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
چیئرمین نیب جاوید اقبال نے نیب کے تمام ریجنل بیوروزکوہدایت کی ہے کہ وائٹ کالر کرائمزکے میگاکرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے قانون کےمطابق تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ نیب نے 179میگا کرپشن مقدمات میں سے 63میگا کرپشن مقدمات کو احتساب عدالتوں نے قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا ہےجبکہ 95بدعنوانی کے مقدمات احتساب عدالتوں میں زیر سماعت ہیں ۔نیب کے 1272ریفرنسز مختلف احتساب عدالتوں میں زیر سماعت ہیں جن کی مالیت تقریباَ 1302ارب ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیب نے سینئر سپر وائزری افسران کی اجتماعی دانش سے فائدہ اٹھانے کے لئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا نظام وضع کیا ہے۔ یہ ٹیم ڈائریکٹر، ایڈیشنل ڈائریکٹر، انویسٹی گیشن آفیسر، لیگل کونسل، مالیاتی اور لینڈ ریونیو کے ماہرین پر مشتمل ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیب بزنس کمیونٹی کی پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں کردار کو اہمیت دیتا ہے ۔نیب کی کار کردگی کو معتبر قومی اور بین الاقوامی اداروں نے سراہا ہے جوکہ نیب کی کوششوں کی وجہ سے پاکستان کے لئے ایک اعزاز کی بات ہے۔ نیب سارک ممالک کے لئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے جس کی وجہ سے نیب کو سارک اینٹی کرپشن فورم کا چیئرمین بنایا گیا۔
Comments are closed on this story.