Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

وفاقی بجٹ 22-2021 منظوری کے آخری مراحل میں

وفاقی بجٹ2021-22 منظوری کے آخری مراحل میں ہے۔بجٹ پرکٹوتی کی تحاریک...
اپ ڈیٹ 27 جون 2021 10:52pm

وفاقی بجٹ2021-22 منظوری کے آخری مراحل میں ہے۔بجٹ پرکٹوتی کی تحاریک اورمطالبات زرکی منظوری کل مکمل ہوجائے گی۔منگل کوفنانس بل منظورکیا جائے گا۔حکومت نے بجٹ منظورکروانے جبکہ اپوزیشن نے بجٹ کی منظوری رکوانے کی تیاریاں مکمل کرلیں۔

وفاقی بجٹ کی منظوری آخری مراحل میں پہنچ گئی۔حکومت اوراپوزیشن نے اپنی اپنی تیاری مکمل کرلی ۔وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی اوراتحادی جماعتوں کے اراکین قومی اسمبلی کوکل عشائیہ پربلالیا۔

قائدحزب اختلاف شہبازشریف کی قیادت میں اپوزیشن کی طرف سےفنانس بل کی منظوری روکنےکےلئےحکمت عملی طے کرلی گئی ہے۔اپوزیشن جماعتوں کےتمام اراکین سے کہا گیا ہے کہ وہ اگلے دو دن ایوان زیریں میں اپنی حاضری ہرصورت یقینی بنائیں تاکہ بجٹ پرووٹنگ کے دوران اپوزیشن اس کا راستہ روک سکے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں کل کٹوتی کی تحاریک اورمطالبات زرکا سلسلہ مکمل ہوجائےگا۔فنانس بل منگل کوشق وار منظوری کے لئے پیش ہوگا۔

فنانس بل کے ساتھ ہی بجٹ سازی کا کام مکمل ہوجائے گا۔30جون کو ضمنی بجٹ منظوری کےلئے ایوان کے سامنے لایا جائے گا۔

Opposition leader

government

federal budget