Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

'انڈیا چاہتاہے کہ ہمیں گرے لسٹ میں ہی رکھا جائے'

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کہتے ہیں ہمارے بہترین اقدامات...
شائع 27 جون 2021 08:14pm

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کہتے ہیں ہمارے بہترین اقدامات کے باوجود پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنا بلاجواز ہے۔انڈیا چاہتاہے کہ ہمیں گرے لسٹ میں ہی رکھا جائے۔ امریکی انخلاء پر افغانستان میں خانہ جنگی نہیں چاہتے اس سے پاکستان کو بھی نقصان ہے۔

ملتان ڈی سی آفس کمیٹی روم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فیٹف میں ن لیگ کے دور میں پاکستان گیا جبکہ ہم نکالنے کےلئے کام کر رہے ہیں۔ہم نے27میں سے 26 نقاط پر عمل کر کے دکھا دیا ہے۔ فیٹف اور پوری دنیا کو فیصلہ کرناہوگا کہ ہمیں گرے لسٹ میں رکھنے کا اب کوئی جواز نہیں۔ انڈیا سمیت کچھ ملک چاہتے ہیں کہ ہمیں گرے لسٹ میں ہی رکھا جائے۔

انہوں نے کہاافغانستان سے امریکی انخلاء کے وقت خانہ جنگی کا خدشہ ہے جس سے ہمیں بھی نقصان ہے۔ہمارے پاس 30 لاکھ افغان مہاجرین موجود ہیں ۔ہم مزید مہاجرین کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے۔ہمیں ہمیشہ اسپائلرز کا خطرہ رہاہے ۔ ہماری بہادر افواج نے قربانیاں دیکردہشتگردوں کو شکست دی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ امریکا نے ترکی سےدرخواست کی ہے کہ وہ قابل اور اس کے ایئرپورٹ کے حوالے سے مدد کرے ابھی فیصلہ ہونا باقی ہے کہ ترکی کیا کرتا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہاہمیں پوسٹ آفس نہیں چاہیئں بلکہ بااختیار سیکریٹریٹ چاہیئے جنوبی پنجاب کے لئے۔اگست کے پہلے ہفتے میں جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ پر کام شروع ہو جائے گا۔پنجاب میں جنوبی پنجاب کے لئے 189 بلین کا علیحدہ بجٹ بنایا گیا ہے۔

انکاکہناتھاکہ تمام افسران کو کہا گیا ہے کہ بجٹ کے پیسے لیپس نہیں ہونے چاہیئں۔ علیحدہ صوبہ کاقیام ہمارے منشور کا حصہ ہے اور ضرور بنائیں گے۔ جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانا تمام تعصبات سے بالاتر ہے۔ بہاولپور میں بھی سیکریٹریٹ کی بنیاد رکھی جائے گی۔بجٹ کے حوالے سے تمام قیاس آرائیاں دم توڑگئیں۔ق لیگ نےبہت مثبت کردار ادا کیا ان کا شکریہ ۔ملتان سلطان کرکٹ ٹیم کی کامیابی پر سب کو مبارکباد ۔

foreign minister

Shah Mehmood Qureshi

FATF

grey list