Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بنی گالہ کے نوجوانوں کیلئے کرکٹ گراؤنڈ تیار کروا رہے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بنی گالہ کے نوجوانوں...
شائع 27 جون 2021 02:28pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بنی گالہ کے نوجوانوں کیلئے ہم ایک کرکٹ گراؤنڈ تیار کروا رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ان شاءاللہ ملک بھر میں یونین کونسل کی سطح پر کھیلوں کے میدان مہیا کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

وزیراعظم نے بتایا کہ بنی گالہ کے نوجوان کیلئے ہم ایک کرکٹ گراؤنڈ تیار کروا رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کرکٹ گراؤنڈ کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

خواہش ہےکہ نوجوان بڑی شجرکاری مہم کوتیزکریں،عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ خواہش ہےکہ نوجوان بڑی شجرکاری مہم کوتیزکریں،نوجوان تاریخ کی سب سےبڑی شجرکاری مہم کوتیزکریں،شجرکاری مہم میں ابھی ہمیں بہت کچھ کرناہے۔

socialmedia

pm imran khan

ٹویٹر

islambad

Bani Gala