Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

'سلمان کو بتا چکی ہوں مجھے ان کی اداکاری پسند نہیں'

بولی وڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور خان نے ایک پرانے انٹرویو میں...
شائع 27 جون 2021 09:23am

بولی وڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور خان نے ایک پرانے انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ میں سلمان خان کو بتا چکی ہوں مجھے آپ کی اداکاری اچھی نہیں لگتی میں آپ کی مداح نہیں ہوں اور شاہ رخ خان کو پسند کرتی ہوں۔

کرینہ کپور نے کہا کہ میں سلمان سے کہہ چکی ہوں کہ وہ ایک برے اداکار ہیں، مجھے وہ بالکل پسند نہیں ہیں۔

شاہ رخ خان سے متعلق سوال پر کرینہ نے کہا کہ مجھے شاہ رخ سے محبت ہے، مجھ سے ان کے بارے میں مت پوچھیں کیونکہ اگر میں شروع ہو گئی تو گھنٹوں ان کی تعریفوں کے پل باندھتی رہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان اور امیتابھ بچن وہ دو اداکار ہیں جنہیں میں بہت پسند کرتی ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان میں بہت کشش ہے جس کی وجہ سے ہر لڑکی ان کی جانب کھچی چلی آتی ہے اور ان کی اداکاری بھی لاجواب ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ کرینہ کپور خان باصلاحیت اداکارہ ہونے کے ساتھ بہترین بیوی اور ماں بھی ہیں۔ اداکار سیف علی خان اورکرینہ کپور گزشتہ 9 برسوں سے ایک خوشگوار شادی شدہ زندگی گزار رہے ہیں جب کہ دونوں کا دو بیٹے بھی ہیں، دونوں دیگر شادی شدہ بولی وڈ جوڑوں کیلئے مثال ہیں۔

حالانکہ جب سیف علی خان کی کرینہ کپور سے شادی ہوئی تھی تو ایک حلقے کی جانب اس پر ناراضگی کا اظہار کیا گیا تھا اور اس کے بعد اسی حلقے سے مسلسل یہ بات کہی جاتی ہے کہ یہ "لَو جہاد" کی مثال ہے۔

Salman Khan

Bollywood